ریلوے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

May 25, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر )آل پاکستان ریلوے ورکرزیونین(سی بی اے)ورکشاپس ڈویژن (کیرج یونٹ )کے زیر اہتمام کیرج شاپ کے سامنے مرکزی صدرمیاں خالد محمود کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا آل پاکستان ریلوے ورکرز یونین(سی بی اے)نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں تمام ایڈہاک کو ریلوے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے اور ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ورکشاپوں میں میٹریل مہیا کیا جائے ۔