بجلی کے بلوں کی 2اقساط بند،صارفین کیلئے نئی پریشانی

May 26, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے بجلی کےبلوں کی دواقساط بند کردی ہیں، صارفین نئی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ، کمپنی نے بلوں کی اقساط کا نیا سوفٹ وئیر متعارف کرایا ہے اور آئندہ بلوں کی اقساط کا سوفٹ وئیر میں انداراج ہوگا، نئے سوفٹ وئیر میں گھریلوصارفین کو بجلی کے بلوں پر صرف ایک ماہ قسط کی سہولت حاصل ہوگی اور ایک صارف متواتر دو ماہ بلوں کی اقساط نہیں کراسکیں گے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں بھاری بلوں کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے لہذا بلوں کی دو اقساط کی سہولت بحال کی جائے۔ لیسکو کسٹمر سنٹر کے انچارج نے کہا کہ سوفٹ وئیر میں دو اقساط کی سہولت موجود نہیں البتہ صارفین تاریخ میں توسیع کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔