• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورس کی فلاح و بہبود اور ان کے اہلخانہ کی معاونت ترجیحات میں شامل، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور ان کے اہلخانہ کی معاونت محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، ویلفیئر اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔پنجاب پولیس نے رواں سال پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب 52 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کو مختلف ویلفیئر اقدامات کے تحت مالی معاونت فراہم کی گئی۔ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 43 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، جبکہ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 42 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق پولیس ویلفیئر فنڈ اور ویلفیئر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کے ذریعے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
لاہور سے مزید