لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ، کیمرے لگی عینکوں پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم 8 اکتوبر کو سماعت کریں گی۔عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ،وزارت تجارت اور وزارت اطلاعات سے جواب طلب کر رکھا ہے۔