لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کی ایک نجی دفاعی کمپنی نے ایک پرتگالی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بھارتی خودکار ڈرونز یاما انٹرسیپٹر اور کال بھیرؤ لائٹ اب پرتگال میں تیار کئے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت پرتگالی کمپنی نے منصوبے میں ابتدائی طور پر 60لاکھ یورو سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کال بھیرؤ لائٹ ایک طویل فاصلے تک کام کرنے والا خودکار ڈرون ہے جسے نگرانی، جاسوسی اور درست حملوں سمیت مختلف فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ یاما کو دشمن کے ڈرونز کو روکنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔