• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت شاہ کمالؒ نے محبت، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا درس عام کیا: ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت شاہ کمالؒ نے اپنی تعلیمات اور عملی کردار کے ذریعے محبت، اخوت، رواداری، امن اور انسانیت کی خدمت کا پیغام عام کیا انہوں نے حضرت شاہ کمالؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے مزارِ اقدس پر چادر پوشی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مسز صلاح الدین، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب حافظ انیس الرحمن اور دیگر موجود تھے۔
لاہور سے مزید