لاہور(خبرنگار) جامعہ نعیمیہ نے دینی طلبہ کیلئےاسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔دینی طلبہ کو اسلامی مالیاتی نظام کی عملی تربیت دی جائے گی۔اسلامی بینکاری میں شریعہ کمپلائنس اور جدید مالیاتی معاملات کی تربیت دی جائے گی۔ دینی طلبہ کو اسلامی بینکاری کے عملی اور شرعی پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔