لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے اسلام آباد میں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرسلیم حیدر نے کہا کہ ان کا مشاہدہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں۔