لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا -صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے دونوں ہسپتالوں کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈز کا معائنہ کیا- صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانولہ میں او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ، بلڈ بنک، سی ٹی سکین اور کارڈیالوجی وارڈ میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ ایم ایس حضرات نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی - صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ میں ایک فیصد بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے - حکومت پنجاب مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کو ہر سال اربوں روپے کا بجٹ فراہم کرتی ہے