لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بینچ نے نجی میڈیکل کالج کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی درخواستیں مسترد کردیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نجی میڈیکل کالج اور ہسپتال کو محض لیز ہولڈر ہونے کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ نہیں مل سکتا ہے، درخواست گزار نے قانونی ٹیکس اور واجبات کی ادائیگی سے مسلسل گریز کیا، ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر درخواست گزار پر 10 لاکھ روپےجرمانہ عائد کیا گیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 10 لاکھ روپے جرمانہ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت بقایاجات اراضی محصول کے طور پر وصول کیا جائے گا،عدالتی فیصلے کے مطابق پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کی ترمیم کے بعد قبضے میں موجود لیز ہولڈر بھی پراپرٹی ٹیکس کے لیے مالک تصور ہوگا،آئینی دائرہ اختیار قانون کی خلاف ورزی یا ٹیکس سے بچنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا،پنجاب اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ میں 2024 کی ترمیم کے بعد لیز اِن پوزیشن کو مالک کی تعریف میں شامل کیا گیا، قبضے میں موجود لیز ہولڈر کو پراپرٹی ٹیکس کے لیے مالک تصور کیا جائے گا۔