لاہور( نیوز رپورٹر)کوڑا ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لئے شہریوں کے لئے نئی شرائط عائد ،ادائیگی تک این او سی جاری نہیں کیا جائے گا،قبل ازیں این او سی صرف پراپرٹی ٹیکس کی کلیئرنس تک محدود تھا،کوڑا ٹیکس کی وصولی کے بعد محکمہ ایکسائز نے سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔