جانی نے مجھے سیڑھیوں سے دھکا نہیں دیا تھا، کیٹ ماس نے امبرہرڈ کے الزامات مسترد کر دیئے

May 26, 2022

امریکی ماڈل، کیٹ ماس نے سابق بوائے فرینڈ جانی ڈیپ پر لگنے والے الزامات کی تردید کر دی ہے۔

گزشتہ روز جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دی۔

اس دوران انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’امبر ہرڈ کی جانب سے جانی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جانی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔‘

معروف ماڈل کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ ’جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب کچھ سیڑھیوں سے نیچے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی، اس دوران جانی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جانی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے، ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں ہیں یہ الزام سراسر غلط اور جھوٹ ہے۔