عمران خان سیاسی نظام کیلئے زہرقاتل بن چکا، ارکان اسمبلی ن لیگ

May 27, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے ممبر پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، حکومت مستقبل میں بھی اسلحہ بردار لوگ جتھوں کی شکل میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں موجود ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی،اور عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحا ل کو ہر قیمت پر امن رکھا جائے گا ،مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سیاسی نظام کےلئے زہر قاتل بن چکا ہے۔سیاستدانوں،اداروں کے بعد عوام کے جان و مال بھی محفوظ نہیں رہے۔ عمران خان صبح سے شام تک جھوٹ بولتا ہے پھر رات کو اس کے جعلی انقلابی پیروکار اسکو سچ ثابت کرنے میں ساری توانائی لگادیتے ہیں۔