• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر ایمبولینس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کو جاتا ہے، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈکوارٹر کا خصوصی دورہ کیا اور پنجاب بھر کے ضلعی آفیسر سے آن لائین میٹنگ کی۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے صوبائی وزیر کو پنجاب بھر میں ہائیڈرنٹس کی تنصیب بارے بریف کیا۔ صوبائی وزیر نے ضلعی آفیسر سے حقیقی فائر آپریشن میں فائر ہائیڈریٹس کی افادیت بارے گفتگو کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایمرجنسی سروسز کو نیکسٹ لیول پر لے جا رہے ہیں۔ ایئر ایمبولینس کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجے کی بروقت فراہمی کا کریڈٹ بھی حکومت پنجاب کو جاتا ہے۔ موٹروے پر بھی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ ایمرجنسی سروسز کو اربوں روپوں کے جدید آلات سے لیس کر دیا گیا ہے۔ عوام کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے نئی ایمبولینسز بھی خریدی گئی ہیں۔
لاہور سے مزید