• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے یہ باتیں نہیں حقیقت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں کارکنوں کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب میں گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔تقریب میں پارٹی کارکنوں اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ وفاقی جماعت ہے جو ہمیشہ غریب اور متسوط طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
لاہور سے مزید