• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، غیرضروری رکاوٹیں ختم کی جائیں، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر ) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی، درخواستوں کی جانچ پڑتال اور قرض کی اقساط کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروگرام کے انتظامی امور، درخواستوں کی پراسیسنگ اور مستحق خاندانوں کو قرض کی اقساط کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کی اقساط میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں،صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو قرض کی اقساط کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں غیر ضروری رکاوٹیں اور تاخیر ختم کی جائے تاکہ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لاہور سے مزید