• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب بھر میں پولیو کے مکمل خاتمے اور وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مہم کی افتتاحی تقریب نواز شریف سینٹر چلڈرن لائبریری لاہورمیں منعقد ہوئی، جس میں بین الاقوامی پارٹنرز اور صحت کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ​وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس خصوصی مہم کے دوران صوبے کے 13 منتخب اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد ہر اہل بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ ​عظمیٰ کاردار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہر بچے کو ویکسین کی مکمل خوراک دینا ناگزیر ہے۔
لاہور سے مزید