لاہور(خبرنگار)وائس چانسلرپنجاب یونیور سٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں 100 کلوواٹ سولر فوٹو وولٹک (PV) سسٹم کا افتتاح کردیا،یہ منصوبہ ماحول دوست اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ جدید سولر سسٹم سے صاف اور قابلِ تجدید بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے گرڈ سے حاصل ہونے والی بجلی پر انحصار میں نمایاں کمی آئے گی۔