کوئٹہ میں امراض قلب کا ہسپتال مکمل

May 28, 2022

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ میں 132بستروں پر مشتمل امراض قلب کے ہسپتال کا کام مکمل کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 2019میں متحدہ عرب امارات کی معاونت سے شروع کئے گئے امراض قلب کے ہسپتال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ہسپتال 132 بستروں مشتمل ہے جو مریضوں کو انکی دہلیز پر دل کے تمام امراض کے بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے ، ہسپتال میں امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی، جدید مشینری سے مریضوں کا علا ج کیا جائے گا ، ہسپتال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلق کو مزید مضبوط اورمستحکم کرنے کے عظم کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ۔