• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کوبدنام کرنیکی کوشش کی جارہی ہے

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں خود کو ووشو ایسوسی ایشن کا عہدیدار ظاہر کرکے پریس کانفرنس کرنے والے شخص کے الزامات کیسختی سے تردید اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کو مسلسل غیر آئینی اقدامات کی بنا پر 29 دسمبر 2024 کو عہدے سے فارغ کیا جاچکا ہے، اس کے باوجود دوبارہ خود کو ایسوسی ایشن کا عہدیدار ظاہر کرنا ہٹ دھرمی کے سوا کچھ نہیں ۔ووشو ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ شخص نے خود کو ووشو ایسوسی ایشن کا صدر، پاکستان ووشو فیڈریشن اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ ظاہر کیا، جو تینوں دعوے غلط ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق نیشنل گیمز کے لیے باقاعدہ اوپن ٹرائلز کا اعلان اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے متعدد بار کیا گیا اور ہر کھلاڑی کو ٹرائل میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا۔گزشتہ نیشنل گیمز کراچی میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے ووشو کھلاڑیوں پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے صوبے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن سخت مذمت کرتی ہے۔ کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں بلوچستان کے 450 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ ووشو کے کھلاڑیوں نے صوبے کے مجموعی 48 میں سے 18 میڈلز حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید