• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنئیر صحافی عابد بخاری کے انتقال پر بی یو جے کا اظہار تعزیت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی بی یو جے کے دیرینہ ساتھی مقامی روزنامہ کے نیوز ایڈیٹر عابد بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو ان کی صحافتی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بی یو جے کے صدر منظور احمد ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ کے دیگر ارکان نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عابد بخاری ایک باصلاحیت ، ذمہ دار اور مخلص صحافی تھے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں صحافت کے اصولوں ، سچائی اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ۔ یونین کی سطح پر اجتماعی سوچ اور اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرئے ۔
کوئٹہ سے مزید