کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)مقامی روزنامہ کے سینئر سب ایڈیٹر سینئر صحافی سید عابد بخاری کی رسم سوم آج ادا کی جائے گی ۔سید عابد بخاری کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ عثمانیہ مسجد فقیر محمد روڈ پر جاری ہے،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ، بلوچستان امن جرگہ ، ایوان صنعت و تجارت ، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان ، پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے مرحوم کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ مرحوم کی رسم سوئم آج بعد ازنماز عصر عثمانیہ مسجد فقیر محمد روڈ پر ادا کی جائیگی۔