ایشین ہاکی: پاکستان نے عمان کو ہرادیا

May 29, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان نے ہفتے کو پوزیشن کے میچ میں عمان کو 2-5 شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے دو جبکہ رانا وحید،غضنفر علی اور معین شکیل نے ایک ایک گول بنایا۔ عمان کی جانب سے الفرازی اور المینی نے ایک ایک گول کیا ۔ پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ یکم جون کو پاکستانی وقت کے مطابق 11:30 بجےدن میں کھیلے گا۔ ہفتے کو سپر فور میچوں میں دفاعی چیمپئن بھارت نے ایشین گیمز چیمپئن جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایاجبکہ ملائیشیا اور جنوبی کوریا کا میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔