عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

May 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کی پیدائش کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی جس میں اُنہوں نے اپنی بیٹی کی جھلک بھی شیئر کی۔ بچی کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔