نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

May 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے پر واقع معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول جزلان کے چچا عارف صابر کی مدعیت میں گڈاپ سٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق مقتول نوجوان جزلان ولد فیصل صابر 24مئی کو دو دوستوں کے ساتھ بحریہ ٹاون دوست سے ملنے گیا تھا ۔