ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

June 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی، ڈاکٹر عاصم حسین پیش ہوئے تاہم گواہ ظمیر عباسی اور وکیل پیش نہیں ہوئے، عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔