کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ 12 مئی کو 18 سال مکمل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج یوم سیاہ منایا ،سندھ ہائیکورٹ بار نے 12 مئی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بار آزاد عدلیہ کے لیے پُرعزم ہے ، وکلاء نےبازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ، کراچی بار کے اعلامیہ کے مطابق سٹی کورٹ میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔