• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد ٹاؤن، سالے نے سر پر بلاک مار کر بہنوئی کو قتل کر دیا، ملزم فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ قائم خانی کالونی بلاک بی میں واقع گھر سے 35 سالہ سلیم ولد فتح محمد کی لاش سول اسپتال لائی گئی،پولیس کے مطابق مقتول نے چار ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی،مقتول اور اسکی بیوی ٹنڈو آدم کے رہائشی ہیں کورٹ میرج کے بعد انہوں نے حیدرآباد میں عدالت میں تحفظ فراہم کرنے کا کیس کیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے لکھ کر دیا کہ ہم انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے جبکہ مقتول کے گھر والوں نے لکھ کر دیا کہ آج کے بعد ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، بعد ازاں لڑکی کا بھائی علی اصغر ان کے ساتھ کراچی آ کر رہنے لگا،اتوار اور پیر کی درمیانی شب ملزم علی اصغر نے سوتے ہوئے مقتول کے سر پر پہلے ایک بلاک مارا ،ملزم کی بہن شوہر کو بچانے کے لیے آئی تو ملزم نے مقتول کے سر پر دوسرا بلاک مار کر اسے قتل کر دیا جبکہ اپنی بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں درج کر لیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید