کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ضیا کالونی گلی نمبر 12 میں واقع گھر سے 22 سالہ مسکان دختر سعود کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ نے گھر میں ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر آہنی گرل میں رسی کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے ، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں واقع گھر سے 22 سالہ مدثر ولد عبدالحمید کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے بتایا کہ متوفی ذہنی مریض تھا جس نے رسی کی مدد سے پنکھے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،متوفی دوا خانے میں کام کرتا تھا۔