کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر پولیس نے خاتون کو قتل اور اس کیی 8 سالہ بیٹی ایمن کو اغواء کرنے والے ملزم د شیر خان کو گرفتار کرکے مغوی بچی کو و شاہنواز بھٹو کالونی سے بابازیاب کروالیا، پولیس کے مطابق چھ سے سات مسلح ملزمان نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں خاتون نسرین زوجہ نصیب زادہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے تھے، ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے منگھوپیر جام گوٹھ میں واقع پلاٹ کے تنازع پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خاتون کو قتل اور اس کی بیٹی کو اغواء کیا تھا۔