کرکٹر راشد خان کی افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امداد، متاثرہ بچی کی تصویر شیئر کردی

June 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ افغان اسپنر راشد خان نے زلزلے سے متاثر ہ لوگوں کیلئے 2 ملین افغانی دینے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ننھی بچی اپنے خاندان کی واحد زندہ فرد ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں، بہت سے لوگ ملبے تلے اور دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔