خواتین کومعاشی لحاظ سے مضبوط کرنا ضروری ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول

June 26, 2022

لاہور ( نیوز رپورٹر، جنرل رپورٹر ) سابق گورنر پنجاب اور جذبہ فاؤنڈیشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائر) خالد مقبول نے کہا ہے کہ خواتین کو درپیش تعلیم و صحت کے مسائل، علاج معالجہ کی سہولیات تک رسائی، بہتر معیار زندگی اور بچوں کی صحت مند نشو و نما کیلئے خواتین کو معاشی لحاظ سے با اختیار اور مضبوط کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رائل پام کلب میں ہنر مند خواتین میں جوکی مشینیں، بیوٹی پارلر کے آلات، چیئر ز اور کمپیوٹر تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔