وقت آگیا نیازی سے ہرجھوٹ کاحساب لیاجائے‘ حافظ حمداللہ

June 26, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی )پی ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی نے ملک کی معیشت سمیت دفاع اور سلامتی کو بیرونی آقاوں کی خوشنودی کیلئے داو پر لگایا کل تک امریکہ کے تلوے چاٹنے والے آج امریکہ مخالف نعرہ لگاکر اپنے مردہ سیاسی گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبا اسلام ضلع سوراب کے زیراہتمام حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس سے جمعیت طلبا اسلام کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ جمعیت سوراب کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن ساسولی ، مولانا غلام رسول ڈاکٹر محمد ایوب رودینی جلال شاہ اخندزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ وقت آچکا ہے کہ ان کے ہر جھوٹ کا حساب لیا جائے انقلاب ناچنے سے نہیں خون پسینہ بہاکر لایا جاتا ہے عوام میں رسوا ہونے کے بعد ٹک ٹاک میراثیوں کا سہارا لینے والا سیاسی یتیم سیاسی کیریئر کی آخری ہچکیاں لے رہا ہے ۔