بالی ووڈ اداکارہ نے برقع پہن کر ڈانس کرنیوالی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

June 26, 2022

اسکرین گریب

ایرانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی نے اپنی برقع پہن کر ڈانس کرنے والی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔

گزشتہ دنوں بھارتیرئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 9 کی کنٹسٹنٹ اور بالی ووڈ اداکارہمندانا کریمی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک شاپنگ مال میں موجود تھیں۔

یہ سب شاید شوٹنگ کا حصہ تھا لیکن اداکارہ برقع میں ملبوس تھیں اور برقع پہن کر ڈانس کررہی تھیں۔

جیسا کہ توقع کی گئی تھی، اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا اور بہت سے لوگوں نے اداکارہ کے برقع پہن کر ڈانس کرنے پر تنقید کی۔

بعد ازاں اداکارہ مندانا کریمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تھی۔

اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مِرر سیلفی شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میں نے اپنی برقع والی ویڈیو پر کیے گئے تمام تبصرے پڑھے ہیں، لوگ پاگل ہیں، یہ ایک پاگل دنیا ہے لیکن میں یونی کورن بننا چاہتی ہوں۔