سابق حکومت نے معیشت کے نیچے بارودی سرنگیں بچھائیں،عبدالغفور حیدری

June 29, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کے نیچے بارودی سرنگیں بچھائیں اور ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ۔ وہ مولانا سلیم اللہ قادری ، خواجہ نعمان خان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے اور عشائیے میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولانا محمد امجد خان ، اسلم غوری ، ڈاکٹر عتیق الرحمن مولانا صفی اللہ ، اقبال اعوان ، افضل خان ، قاضی محمد عابد ،نور احمد کاکڑ ،حافظ عبدالوھاب مدنی ،مولانا حلیم الرحمن ،قاری منظور حسن چترالی حافظ احسان الحق ،حافظ حارث اور دیگر موجود تھے مولانا حیدری نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ملک میں آنے والے سیلاب وقتی طور پر روک کر رکھا اب جس کے آگے بند باندھنے کی ابوزیشن کی حکومت کوشش کر رہی ہے ،انہوں نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے تاریخی فیصلے کو سٹیٹ بینک کی اپیل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر یہ اپیل واپس لے اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے ایک ایک شق پر عمل کرے ۔