میں جو کچھ بھی کہتی ہوں اپنے ہوش و حواس میں کہتی ہوں: دُعا زہرا

June 29, 2022

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دُعا زہرا کییوٹیوبر ’زنیرا‘ کے ساتھ لائیو سیشن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

لائیو سیشن کے دوران یوٹیوبر زنیرا نے دُعا زہرا سے اُن کمنٹس کے جوابات لیے جو صارفین نے سوشل میڈیا پر دُعا زہرا کے حوالے سے کیے تھے۔

فضا مرزا نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ ’دُعا زہرا کی آواز غور سے سُنی جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے دُعا کو مار کر بِٹھایا ہوا ہے یا کوئی اُسے بلیک میل کررہا ہے‘۔

اس کمنٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے دُعا زہرا نے کہا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے، کوئی مجھے بلیک میل نہیں کررہا اور نہ ہی کسی نے مجھے مارا ہے، میں جو کچھ بھی کہتی ہوں اپنے ہوش و حواس میں کہتی ہوں‘۔

دُعا زہرا نے کہا کہ ’میں لوگوں کو یقین نہیں دلا سکتی کہ میں خوش ہوں کیونکہ جو کچھ بھی کہہ لوں لوگوں نے منفی تبصرے ہی کہنے ہیں اور ہر بار یہی کہا جاتا ہے کہ مجھے اغواء کیا گیا ہے‘۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’دُعا زہرا کے گھر بھی ایسی ہی بیٹی پیدا ہو اور وہ بھی اسی طرح گھر سے چلی جائے‘۔

اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے دُعا زہرا نے کہا کہ ’میں اپنی بیٹی کے ساتھ اس طرح دوستانہ تعلقات قائم رکھوں گی کہ بھاگنے کی نوبت ہی نہ آئے‘۔

دُعا زہرا نے کہا کہ ’میں اپنی بیٹی کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ وہ مجھ سے ہر بات شیئر کرسکے‘۔

واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔