کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بننے کو ہمیشہ انجوائے کیا، جاوید میانداد

June 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد کاکہنا ہے کہ انہوں نے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بننے کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے اور پاکستان جونیئر لیگ کی مینٹورنگ انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذریعے دوبارہ میدان میں واپسی کا موقع فراہم کررہی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنے کے حامی رہتے ہیں ۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان جونیئر لیگ کی ایک ٹیم کا مینٹور مقرر ہونے پر فخر ہے۔