سیریز مس مارول میں فرحان اختر کے مختصر کردار پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

June 30, 2022

ممبئی (این این آئی) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پروجیکٹ مس مارول میں بھارتی ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کے کردار کے بارے میں سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔سیریز مس مارول کی قسط نمبر 4کے ریلیز ہوتے ہی فرحان اختر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔سیریز کی قسط نمبر 4میں فرحان اختر کی ولید نامی کردار میں صرف پانچ منٹ کی خصوصی انٹری دکھائی گئی ہے اور پھر اسی قسط میں انہیں مرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سیریز میں فرحان اختر کے کردار کا دورانیہ بہت مختصر ہونے کی وجہ سے اداکار کے کچھ مداح مایوس جبکہ کچھ نے مزاحیہ تبصرے کئے ہیں۔