عشرت انور حلقہ ارباب ذوق برطانیہ اور روبینہ خان گریٹر مانچسٹر کی چیئر پرسن ہونگی

July 01, 2022

لندن(پ ر ) عشرت انور حلقہ ارباب ذوق برطانیہ اور روبینہ خان گریٹر مانچسٹر کی چیئر پرسن ہونگی جبکہ فردوش شاہ ڈپٹی چیئر پرسن اور شاہدہ خان جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔برطانیہ میں ادب کی دنیا میں چھ دہائیوں سے سرگرم تنظیم کے چیئرمین محمد انور کی وفات کے بعد تنظیم ایک سال غیر متحرک رہی۔تاہم اب حلقہ ارباب کے ممبران جوش وخرش کے ساتھ ،مرحوم چیئرمین کی لیگیسی کو آگے بڑھاتے ھوئے ادبی دنیا اور پاکستان کے جھنڈے کو سربلند کرنے کے عزم کو لے کر مانچسٹر میں جشن آزادی منانے کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ دو دہائیوں سے زائد حلقہ ارباب ذوق کے ساتھ وابستہ روبینہ خان گریٹر مانچسٹر میں تنظیم کی چیئرپرسن ہوں گی ۔ فردوس شاہ جو حلقہ ارباب کا معتبر نام ہیں ،ان کو تنظیم کی ڈپٹی چیئرپرسن جبکہ شاہدہ خان جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کی چیئرپرسن چوہدری انور کی صاحبزادی عشرت انور ہوں گی۔20 اگست بروز ہفتہ 2022 لونگ سائد لائبریری میں شاندار پاکستانی ملی نغموں کے ساتھ آزادی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ حلقہء ارباب ذوق کے مرحوم چیئرپرسن چوہدری انور کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور دعائے مغفرت کی جائے گی۔