انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تحریک لبیک کے فاروق الحسن سمیت 8ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

July 01, 2022

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) انسداد د ہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی فاضل عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی عدالت نے علامہ فاروق الحسن سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے علامہ فاروق الحسن اور دیگر کارکنان طلبی کے باجود پیش نہیں ہوئے دیگر کارکنان میں مجاہد شاہ,مدثر ظہور، ظہیر حسین ,عبد اللہ محسن مشتاق ،محمد علی اور محمد انور شامل ہیں۔