لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق, جوہرٹاون میں رفعت سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, نولکھا میں عابد سے3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں شکیل سے 5 لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن اسماعیل میں مرتضی سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ٹاؤن شپ اور لوئر مال سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ شیرا کوٹ اور گڑی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔