• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی صحت و علاج معالجے کیلئے 24 لاکھ کے فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر سے)پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی صحت و علاج معالجے کے لیے مزید 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔
لاہور سے مزید