لاہور (سپورٹس رپورٹر،نیوزرپورٹر) ایشین گیمز میں پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔پاکستان نے گروپ کے چار میں سے صرف دو میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے ایران کے علاوہ تھائی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کبڈی 1990ء سے ایشین گیمز کا مستقل حصہ ہے اور پاکستان اب تک ایشین گیمز کبڈی میں 6 کانسی اور 2 چاندی کے تمغے جیت چکا ہے۔