• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد علماء اہل سنت کا جمعۃ المبارک ”یومِ تحفظِ حرمین شریفین“ کے طور پر منانے کا اعلان

لاہور(خبرنگار)اتحاد علماء اہل سنت پاکستان کا کل جمعۃ المبارک ملک بھر میں ”یومِ تحفظِ حرمین شریفین“ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے مرکزی سرپرست اعلی حافظ اسعد عبید، مرکزی صدرمولانا عبدالرؤف فاروقی، مرکزی نائب صدر مولانا ڈاکٹر سرفراز اعوان،مولاناحافظ محمد نعمان حامد جالندھری، مولانا حافظ حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ، بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور سعودی عرب کی سرزمین پر حوثی باغیوں کی جانب سے ہونے والے میزائل و ڈرون حملوں پرشدیدتشویش کا اظہار کیا
لاہور سے مزید