احسن خان نے فلم کا 10 فیصد معاوضہ ضرورت مند بچوں کو دینے کا اعلان کردیا

July 01, 2022

احسن خان، فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے نئی فلم’رہبرا‘ سے موصول ہونے والے معاوضے میں سے 10 فیصد حصّہ ضرورت مند بچوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

احسن خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف بلاگز پر پبلش ہونے والی خبروں کو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کرکے اس بات کی خود تصدیق بھی کردی ہے۔

احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم ’رہبرا‘ گزشتہ ماہ 24 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔

اس فلم کی کہانی محبت، خوشی، غم، تھرل اور ایکشن سے بھرپور مناظر پر مبنی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جارہا ہے۔