جاپانی اینیمیٹڈ ’جوجوٹسو کائسین صفر‘ نے بالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

July 01, 2022

جاپانی اینیمیٹڈ فلم ’جوجوٹسو کائسین صفر‘ ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر ایک اعشاریہ آٹھ کروڑ روپے کا بزنس کرکے اپنے مد مقابل بالی ووڈ ’فلم راشٹرا کواچ اوم‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایڈوانس بکنگ میں ہی جاپانی اینیمیٹڈ فلم کی 50 ہزار ٹکٹس فروخت ہوگئی تھیں۔

خالص جاپانی انداز کی اس اینیمیٹڈ مووی کے ہدایتکار سنگھو پارک ہیں اور یہجوجوٹسو کائسین مانگا سیریز کا پری۔کوئیل ہے۔

اس فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز سے قبل جاپان میں گزشتہ سال 24 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم نے دنیا بھر میں 161 ملین ڈالرزبشمول جاپانی باکس آفس پر 108 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔