ڈینگی ڈے پر مختلف تقریبات ،ریلیاں،واکس ،آگاہی سیمینار

July 03, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)لاہور سمیت پنجاب بھر میں محکمہ صحت کے زیر انتظام ڈینگی ڈے بھر پور انداز میں منایا گیا، ریلیاں واکس اور سیمینار ہوئے جبکہ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں ڈی جی ہیلتھ سروسزکے دفترمیں واک ہوئی ۔جبکہ میو ہسپتال لاہور اور پی سی ایس آئی آرسوسائٹی فیزٹومیںبھی ڈینگی آگاہی واک میں خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر ،ڈاکٹریونس ،ڈاکٹر شاہدحسین مگسی،ڈاکٹرمختاراعوان اور ڈی جی ہیلتھ دفترکے تمام افسران وملازمین نے انسدادی ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سارے صوبہ میں انسدادی ڈینگی ڈے منایاجارہاہے ۔لاہور میں انسداد ڈینگی ڈے کی مناسبت سے محکمہ تحفظ ماحولیات کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری تحفظ ماحولیات کاکہنا تھا کہ ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون درکار ہے ۔ ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک کی زیرقیادت میو ہسپتال سے نیلاگنبدتک انسدادڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیا ۔ مزید برآں پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈینگی میڈیکل کے ساتھ ساتھ ایک سماجی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے پوری کمیونٹی کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمے کے لئے اپنی تمام توانائیاں برؤئے کارلانا ہوں گی ۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ انسداد ڈینگی ٹیموں اور ہیلتھ افسران کیلئے معمولی سی غفلت کی بھی گنجائش نہیں۔ ”ڈینگی سے احتیاط۔صحت مند حیات“کے تحت انسداد ڈینگی آگاہی ریلیاں کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی سربراہی میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے ایوان ِ اوقاف لاہور میں آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔ محکمہ لیبرکے زیراہتمام ڈینگی ڈے منایاگیا، واک کی قیادت ڈاکٹرفیصل ظہور نے کی ،جبکہ ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرز دائود عبداللہ ،ندیم اختر،اوردیگر نے شرکت کی۔ واسا ہیڈ آفس لاہور سے انسداد ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے ڈینگی ڈے کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا جس کی سربراہی ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن صائمہ ارم نے کی ۔سی او او ٹیوٹا ظہیر عباس ملک کی ہدایت پر ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں انسداد ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔پی ایچ اے کے زیر اہتمام مختلف پارکوں میںواکس کااہتمام ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت پنجاب بھر میں محکمہ کے زیرانتظام ڈینگی ڈے منایاگیا ۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا،واک کی قیادت سیکرٹری ایکسائز,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول صائمہ سعید اور ڈی جی ایکسائز رفاقت علی نے کیلاہورآرٹس کونسل،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوائج اینڈکلچراور محکمہ انفارمیشن اینڈکلچرکے افسران کی جانب سے انسدادی ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واکس اور سیمینارکااہتمام کیا۔