دنیا کے امیر ترین شخصیات کو 250 ارب ڈالر کا نقصان

July 05, 2022

نیو یارک (نیوز ڈیسک)رواں مالی سال 2022 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران دنیا کے امیر ترین شخصیات کے اثاثوں کی کْل مالیت میں مشترکہ طور پر 250ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔بلوم برگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اور امیزون کے بانی جیف بیزوس سمیت 10امیر ترین افراد کو 250ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔سال کے آغاز میں جیف بیزوس اور ایلون مسک مزکورہ رقم میں سے مشترکہ120ارب ڈالرز کھو چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فہرست میں موجود افراد کے مالی اثاثوں میں گراوٹ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے آئی ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ نے1970کے بعد ان6ماہ کے دوران بد ترین تجربے کا سامنا کیا ہے۔