مسلم کانفرنس یوکے کے جنرل سیکرٹری شبیر ملک فریضہ حج کیلئے روانہ

July 05, 2022

لوٹن (اسراراحمد راجہ) مسلم کانفرنس آزادکشمیر یو کے کے جنرل سیکریٹری شبیر ملک فیملی کے ہمراہ فریضہ حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے،روانگی سے قبل دوست احباب سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ واضح رہے امسال سعودی حکومت کی طرف سے برطانیہ اور یورپ کے عازمین حج کے لیے پالیسی میں تبدیلی کے باعث ایک بڑی تعداد حج کی سعادت سے محروم ہوگئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت حج کرنے کے خواہشمند افراد کو آئن لائن سپیشل پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنے کا نظام متعارف کیا گیا جبکہ اس سے قبل حج کی درخواستیں ، بکنگ فلائٹس وغیرہ تمام معاملات ٹریول ایجنٹ کیا کرتے تھے، جس سے بزرگ اور جدید ٹیکنالوجی سے کم شناسائی رکھنے والے افراد بھی اپلائی کرسکتے تھے۔ جبکہ اس سال حج بیت اللہ کے مجموعی اخراجات بڑھنے کی وجہ اور قرعہ اندازی سے ناموں کو حتمی شکل دینے کی وجہ سے بھی مجموعی طور پر عازمین حج میں برطانیہ سے خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ شبیر ملک کی حج پر روانگی پر احباب کی ایک بڑی تعداد نے انہیں دعائیں اور سلامتی کے پیغامات سے نوازا۔ چند چیدہ چیدہ شخصیات جن میں ڈپٹی لیڈر راجہ اسلم ، سابق میئرریاض بٹ،سابق میئر کونسلر طاہر ملک، پروفیسر امتیاز، پروفیسر ممتاز بٹ، چوہدری شریف، احتشام الحق قریشی ، ضیا الحق قریشی، علامہ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ، حافظ ساجد محمود اور راجہ سلیم شامل ہیں ۔