پیرس حملوں کے عمر عبدالسلام کو عمر قید کی سزا

July 06, 2022

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا سنادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت نے 2015میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ صالح عبدالسلام کی عمر 32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں۔ صالح عبدالسلام کو 30سال قید کے بعد پیرول پر رہائی مل سکتی ہے۔